ووکیشنل ٹریننگ کے اختتام پر شرکاء کے لئے اعزازی تقریب

تقریب کے موقع پر ایک خاتون کو سلائی مشین کا تحفہ دیا جا رہا ہے

1 اگست کو گوادر میں ووکیشنل ٹریننگ حاصل کرنے والی خواتین اور نوجوانوں کے اعزاد میں تقریب کا انعقاد ہوا۔ یہ ٹریننگ وزیرِ اعظم کے پروگرام برائے نوجوانان کے تحت ہوئی جس کی میعاد چھ مہینے تھی۔ ٹریننگ کے دوران خواتین کو سلائی کڑھائی اور نوجوانوں کو کمپیوٹر کی ٹریننگ دی گئی۔ ٹریننگ کے اختتام پر منعقد اس تقریب کے مہمانِ خصوصی گوادر میونسپل کمیٹی کے چئیرمین عابد رحیم سہرابی اور آر سی ڈی سی کے صدر حاجی خدا بخش اور نائب صدر عبداللہ بلوچ تھے۔ تقریب میں خواتین اور نوجوانوں کو محنت سے ٹریننگ حاصل کرنے پر داد دی ... مزید پڑھئے »

وظیفے کے امتحان میں کامیاب طلباء کے اعزاز میں تقریب

تقریب کے موقع پر موجود طالبات انعامات کے ساتھ

گزشتہ دنوں گوادر میں ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفس میں ایک تقریب کا انعقاد ہوا جس میں تحصیل گوادر کے سکولوں کے جماعت پنجم میں پوزیشن ہولڈر طلباء کی عزت افزائی کی گئی۔ اس موقع پر ڈپٹی ایجوکیشن آفیسر عبدالوہاب مجید نے جماعت پنجم کے وظیفے کے امتحان کا اعلان کیا۔ نتائج کے مطابق وظیفے کے امتحان میں 897 طلباء نے شرکت کی جس میں سے 805 کامیاب ہوئے جبکہ 72 طلباء ناکام ہوئے۔ اس لحاظ سے کامیابی کا تناسب 89 فیصد رہا۔ امتحان میں پہلی پوزیشن محمد ولد محمد انور نے حاصل کی جن کا تعلق گونمنٹ بوائز ہائی سکول سربندن ... مزید پڑھئے »

چائنہ پیس اینڈ ڈویلیپمنٹ اتھارٹی کے وفد کا دورہ گوادر

تقریب کے موقع پر وفد کے ارکان اور گوادر ضلعی انتظامیہ کے لوگ سٹیج پر موجود ہیں

30 جولائی کو چائنہ پیس اینڈ ڈویلیپمنٹ اتھارٹی (CPADA) کے ایک وفد نے گوادر کا دورہ کیا۔ دورے کے دوران وفد کے مختلف ممبران نے مقامی مسائل کے حوالے سے بات چیت کی اور اس بات کا اظہار کیا کہ چین گوادر کے مقامی مسائل حل کرنے میں دلچسپی رکھتا ہے۔ اس موقع پر گوادر ڈویلیپمنٹ اتھارٹی نے وفد کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد کیا جس میں ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر محمد جان رضا، اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر عبد الوہاب سمیت گوادر سے تعلق رکھنے والے مختلف کونسلران اور افسران نے شرکت کی۔ تقریب کے دوران  CPADA کے پاکستانی ممبر جناب درانی ... مزید پڑھئے »

ایک سالہ بچے کی موت پر والدین کا ڈاکٹروں کے خلاف پریس کانفرنس

فوت ہونے والے بچے کے والد اور ورثاء پریس کانفرنس کرتے ہوئے

28 جولائی کی شام ارشد بلوچ اور ان کے رشتہ داروں نے گوادر پریس کلب میں پریس کانفرنس کی جس میں انہوں نے الشفا پرائیویٹ کلینک کے ڈاکٹروں کو اپنے ایک سالہ بچے کی موت کا ذمہ دار ٹھہرایا۔ پریس کانفرنس میں ارشد بلوچ کا کہنا تھا، "میرا ایک سالہ بچہ نوروز بالکل صحت منت تھا۔ ڈائریا ہونے پر علاج کے لئے ہم نے سرکاری ہسپتال پر پرائیویٹ ہسپتال کو ترجیح دی۔ لیکن جب الشفا کلینک کے ڈاکٹروں نے بچے کو غلط تشخیص کے بعد غلط ڈرپ لگائی تو بچے کا پیٹ پھول گیا اور اس کی طبیعت مزید خراب ہو گئی۔" ... مزید پڑھئے »

چین کے سفیر کا گوادر کا دورہ، مختلف پروجیکٹس کا جائزہ

gwadar

27 جولائی کو چین کے سفیر سن ویڈنگ نے گوادر کا دورہ کیا اور گوادر میں مختلف پروجیکٹس کا جائزہ لیا۔ ان پروجیکٹس میں گوادر کا نیا انٹرنیشنل ائیرپورٹ، گوادر ایکسپریس وے اور گوادر سیوک سنٹر شامل ہیں۔ سن ویڈنگ نے گوادر پورٹ اتھارٹی کے چئیرمین دوستین خان جمالدینی سے بھی ملاقات کی جنہوں نے سفیر کے اعزاز میں گوادر PC ہوٹل میں ایک تقریب کا انعقاد کیا۔ تقریب میں گوادر کے ضلعی چئیرمین بابو گلاب، گوادر میونسپل کمیٹی کے چئیرمین عابد رحیم سہرابی، گوادر یو سی کے کونسلران کے علاوہ گوادر کے مختلف سکولوں کے اساتذہ اور صحافیوں نے ... مزید پڑھئے »