جماعت اسلامی گوادر کی کیسکو کے خلاف پریس کانفرنس

IMG_4726

25 جون کو گوادر جماعت اسلامی کے رہنماؤں نے ایک مشترکہ پریس کانفرنس میں کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی (کیسکو) اور صوبائی حکام کی نا اہلی کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ پریس کانفرنس میں جماعت اسلامی صوبہ بلوچستان کے نائب امیر مولانا ہدایت الرحمان ، تحصیل جیوانی کے امیر امام دلوش ، محمد اکبر، کونسلر حمید لعل ، اور گوادر فش فورم کے رہنما مصطفی رمضان نے شرکت کی۔ پریس کانفرنس کے شرکاء کا کہنا تھا کہ گزشتہ چند مہینوں سے گوادر میں آئے روز واپڈا (کیسکو) بلا وجہ اور بغیر کسی نوٹس کے لوڈ شیڈنگ کرتی ہے جس سے عوام سخت ... مزید پڑھئے »

آر سی ڈی سی گوادر کا تاریخی پس منظر اور حال

IMG_20150617_093841979

آر سی ڈی سی گوادر 1961 کو وجود میں آیا۔ یہ ادارہ گوادر کے سب سے پرانے اداروں میں سے ایک ہے اور اس کا مقصد گوادر کے شہریوں کی اصلاح اور رہنمائی تھا۔ اگر ہم تاریخ کا رخ کریں تو جب گوادر سلطنت عمان کا حصہ تھا تو اس وقت انجمن اصلاح بلوچاں کے نام سے ایک ادارہ متحرک تھا جس کا قیام سن 1940 کے عشرے میں ہوا۔ انجمن اصلاح بلوچاں کے بانی مرحوم کریم بخش سیدی کا تعلق ایران کے شاہی گھرانے سے تھا اور یہ تنظیم انہی کی کوششوں اور کاوشوں سے وجود میں آئی۔ انجمن ... مزید پڑھئے »

مکران ڈویژن میں بجلی غائب، شدید گرمی میں عوام پریشان

loadshedding

رپورٹ: ظریف بلوچ اور فیروز جان گوادر، پسنی، تربت، پنجگور، کیچ سمیت مکران ڈویژن کے بہت سے دیہات میں 21 جون شام 4 بجے سے بجلی منقطع ہے۔ ان تمام علاقوں میں بجلی کی سپلائی براہِ راست ایران سے آتی ہے۔ تفصیلات کے مطابق ایران پاکستان بارڈر کے قریب مند کے علاقے میں تیز آندھی اور طوفان سے بجلی کے 5 ٹاور گر گئے جس کی وجہ سے بجلی کی سپلائی رک گئی ہے۔ خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ اس مسئلے کو حل کرنے میں مزید دو دن لگ جائیں گے۔ رمضان کے مہینے میں جبکہ گرمی کی شدید لہر نے ... مزید پڑھئے »

گوادر میں نایاب مچھلی وہیل شارک ( باران) کا شکار

shark 1

6 جون 2015 کو گوادر کے ایک مقامی ماہیگیر نے نایاب مچھلی وہیل شارک کا شکار کیا جو کہ 12 فٹ لمبی اور تقریبا 70 کلو گرام وزنی تھا ۔ یہ مچھلی گوادر کے پہاڑی hammer headed کے پچھلے حصے میں اس مقام پر شکار کی گئی جسے مقامی زبان میں "کڈو" کہتے ہیں۔ اس نایاب مچھلی کی مقامی منڈی میں کوئی قیمت نہیں ہے چونکہ اسکا گوشت عام طورپر پاکستان میں نہیں کھایا جاتا۔ اس کے علاوہ بھی بہت کم ممالک میں اسکو بطور خوارک استعمال کیا جاتا ہے۔ اس لئے مقامی سیٹھ یا ایکسپوٹرز کو اس مچھلی سے کوئی ... مزید پڑھئے »

کوہ باتیل: طوفان میں پناہ اور عید پر میلے کا مقام

گوادر کوہِ باتیل کا ایک منظر

گوادر شہر ایک پینینسولا کی مانند ہے کیونکہ اس کے تین اطراف میں سمندر ہے۔ اگر اوپر ہوائی جہاز سے دیکھا جائے تو یہ ایک باریک سی ڈنڈی کے سرے پر ہتھوڑی جیسا لگتا ہے۔ اور اس کے شمال کی جانب خشکی نظر آتی ہے۔ گوادر شہر کی لمبائی 10 کلومیٹر اور چوڑائی مختلف مقامات پر دو کلو میٹرسے لے کر چھ کلومیٹر تک ہے۔ اگر آپ کسی بحری جہاز سے گوادر آ رہے ہوں تو دور سے ہی آپ کو گوادر کی پہاڑی کوہ باتیل ایک چھوٹی سی بادبانی کشتی کی مانند نظر آئے گی۔ اسی لئے اس پہاڑی کا نام باتیل ہے جو کہ ... مزید پڑھئے »