سالونک بانور: دلہا دلہن کا مزار

IMG_1642

فوک داستانیں ایک علاقے کی تاریخ کا حصہ ہوتی ہیں۔ گوادر کی تاریخ میں بہت سے فوک داستانیں ہیں۔ ان میں سے ایک داستان شہر کے مقامی قبرستان میں واقع 'سالونک بانور' نامی کمپاؤنڈ کی ہے جس میں تین قبریں ہیں۔ سالونک بانول کا لفظی ترجمہ ہے 'دلہا، دلہن۔' گوادر شہر کا مرکزی قبرستان کوہِ باتیل کے دامن میں واقع ہے۔ کوہِ باتیل کی طرف جاتے ہوئے اگر آپ کرکٹ گراؤنڈ کی دوسری طرف نظر دوڑائیں تو آپ کو ایک مقبرہ نما تعمیر نظر آئے گی۔ اس تعمیر کے اندر جائیں تو دو قبریں بالکل پہلو بہ پہلو ہیں جبکہ ... مزید پڑھئے »

تربت سے گوادر آنے والی زائرین کی بس حادثے کا شکار

گوادر زیرو پوائنٹ کا ایک منظر

تربت سے گوادر آنے والی ایک بس ٹائر پھٹنے کی وجہ سے الٹ گئی جس سے ایک خاتون کی موقع پر موت واقع ہوگئی جبکہ متعدد افراد زخمی بتائے جاتی ہیں۔ گوادر میں پاک وائسز کے نمائندے کے مطابق بس میں ذکری فرقے سے تعلق رکھنے والے افراد تھے جو تربت میں کوہِ مراد کے مقام کی ریارت کر کے واپس گوادر آ رہے تھے۔ حادثہ گوادر سے 20 کلومیٹر کے فاصلے پر زیرو پوائنٹ کے مقام پر پیش آیا اور اس کی وجہ تیز سپیڈ اور گرمی کی حدت کی وجہ سے ٹائر کا پھٹنا بتائی جا رہی ہے۔ زخمی ... مزید پڑھئے »

گوادر کا 26 واں رمضان ٹینس بال کرکٹ ٹورنامنٹ

IMG_20150710_174948194

گوادرشہر میں ہر سال رمضان ٹینس بال کرکٹ ٹورنمنٹ کا انعقاد ہوتا ہے۔ یہ ٹورنامنٹ پچھلے 26 سال سے باقاعدگی سے ہورہا ہے اور اب گوادر کے کلچر کا حصہ بن چکا ہے۔ ٹورنمنٹ کا فارمیٹ یوں ہوتا ہے کہ ایک اننگ 18 اوور کی ہوتی ہے۔ جنوبی ایشیا میں کرکٹ ایک مقبول کھیل ہے اور گوادر میں بھی کرکٹ کا کھیل باقاعدگی کے ساتھ کھیلا جاتا ہے۔ یہاں ہارڈ بال اور ٹینس بال، دونوں قسم کے کرکٹ ٹورنامنٹ باقاعدگی سے ہوتے ہیں۔ رمضان میں ٹینس بال کا ٹورنامنٹ ایک مقبول ایونٹ کی شکل اختیار کر چکا ہے۔ جب بات ... مزید پڑھئے »

گوادر نیا آباد کے علاقے میں چھاپہ، منشیات فروش گرفتار

چھاپہ مارنے والی ٹیم میں شامل پولیس اہلکار

14 جولائی 2015 کو گوادر پولیس نے فقیر کالونی (نیا آباد) کے علاقے میں کارروائی کر کے ایک منشیات فروش کو بھاری مقدار میں منشیات سمیت گرفتار کر لیا۔ نیا آباد کا علاقہ منشیات فروشوں کے حوالے سے بدنام ہے اور گزشتہ کئی سالوں میں یہاں سے کئی نامی گرامی سمگلر اور منشیات کے بڑے سوداگر گرفتار ہو چکے ہیں۔ یاد رہے کہ اسی علاقے سے ماضی میں افریقہ کے بین الاقوامی منشیات فروش بھی گرفتار ہو چکے ہیں۔ اس کے علاوہ نیا آباد سے ماضی میں اغوا برائے تاوان کے ملزمان اور بڑے بڑے ڈکیت بھی پکڑے جا چکے ... مزید پڑھئے »

سندھ پولیس کا بلوچستان کے مسافروں کو تنگ، پیسوں کا مطالبہ

یوسف گوٹھ کے علاقے کی نشاندہی جہاں بلوچستان سے آنے والی بسوں کا اڈا ہے

اگر آپ کوسٹل ہائی وے پر مکران سے کراچی اور سندھ کا رخ کریں تو پہلے تو آپ کو جا بجا چیک پوسٹس پر رک کر تلاشی دینا ہوگی۔ مگراس روٹ پر سفر کرنے والوں کے مطابق تلاشی سے کہیں زیادہ پریشان کن مسئلہ سندھ پولیس کا ہے جو بلوچستان سے آنے والے مسافروں  کو نہ صرف بلاوجہ تنگ کرتی ہے بلکہ ان کے پیسےبھی ضبط کر لیتی ہے اور رشوت کا مطالبہ کرتی ہے۔ یہ سلوک خصوصا بلوچستان سے آنے والے مسافروں سے روا رکھا جاتا ہے۔ 2004 میں  کوسٹل ہائی وے کے ذریعے مکران کی ساحلی پٹی کو ... مزید پڑھئے »