مکران بھر میں انٹرنیٹ کی عدم دستیابی ایک شدید مسئلہ

مکران میں اگر آپ PTCL کے کسی بھی ڈیوائس کے ذریعے انٹرنیٹ استعمال کر رہے ہیں تو اس بات کا اطمینان رکھیں کہ آپ کو مہینے بھر میں 15 سے 20 دن انٹرنیٹ میسر ہو گا، اگرچہ آپ کو پورے مہینے کے پیسے بھرنا ہوں گے۔ مزید یہ کہ آپ PTCL کے ہیلپ لائن اور فون نمبرز پر جتنی بار چاہیں کال کر لیں، آپ کا انٹرنیٹ کا مسئلہ حل نہیں ہو گا۔ PTCL پاکستان میں ٹیلی کمیونیکیشن کا سب سے بڑا ادارہ ہے جسے ریاستی پشت پناہی بھی حاصل ہے۔ اگرچہ کراچی، لاہور، اسلام آباد اور ملک کے بہت ... مزید پڑھئے »

بلوچستان نیشنل پارٹی کا وزارت صحت بلوچستان کے خلاف پریس کانفرس

بلوچستان نیشنل پارٹی کے رہنما پریس کانفرنس کرتے ہوئے

گوادر میں بی این پی کے رہنما اور کونسلر عبدالجبار بلوچ، عبدالوہاب بلوچ، نصیر نگوری، اور دیگر نے گوادر پریس کلب میں ایک پُر ہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گوادر ڈسٹرکٹ ہسپتال زبوں حالی کا شکار ہے، ہسپتال میں مریض لاوارث ہیں، کیونکہ اکثر ڈاکٹر اپنی ڈیوٹی صحیح معنوں میں ادا نہیں کرتے ہیں اور جب چھٹیوں میں جاتے ہیں تو آنے کا نام ہی نہیں لیتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ گوادر ضلعی ہسپتال میں روزانہ 250 سے زائد مریض گوادر اور اس کے مصافاتی علاقوں سے علاج کی غرض سے آتے ہیں لیکن انہیں ہسپتال ... مزید پڑھئے »

پشکان جیٹی تعطل کا شکار، غلط ڈیزائن سے عوام کو نقصان

2

2002 میں جب گوادر ڈیپ سی پورٹ پر کام شروع ہوا تو ساتھ ہی ضلع گوادر کی تحصیل پشکان کے ماہی گیروں کے لئے ایک جیٹی کی ضرورت بھی محسوس کی گئی۔ اس جیٹی کی تعمیر کے لئے نقشے اور سروے 2003 میں مکمل ہوگئے تھے اور 2006 سے 2008 تک اس پر کام مکمل ہونا تھا۔ مگر حال یہ ہے کہ جیٹی پر بدستور کام ہو رہا ہے اور اس پر آنے والا تخمینہ ابتدائی طور پر مختص کئے گئے 84 کروڑ روپے کی بجائے اب تک ایک ارب 20 کروڑ روپے لگ چکا ہے اور تعمیر ہنوز جاری ہے۔ ... مزید پڑھئے »

نلینت میں 3 افراد کنویں میں دم گھٹنے سے جاں بحق

well

ایڈیشنل رپورٹنگ: ظریف بلوچ پسنی کی یونین کونسل نلینت میں کنویں کی کھدائی اور صفائی کے دوران تین افراد دم گھٹنے سے جاں بحق ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق کنویں کو ابھی حال ہی میں کھودا گیا تھا اور اس کی گہرائی 35 سے 40 فٹ تھی۔ کنویں کی کھدائی کی بعد کل اس کی آگ لگائی گئی تھی اور آج اس کے صفائی جاری تھی۔ صفائی کے دوران ایک شخص پہلے کنویں کے اندر اترا اور جب کافی دیر گزرنے کے باوجود وہ باہر نہ آیا تو موقع پر موجود دو بھائیوں نے کنویں میں اتر کر اس کی ... مزید پڑھئے »

مکران بھر میں عید کے تیسرے روز بجلی غائب

candle

رپورٹ: ظریف بلوچ مکران بھر میں آج عید کے تیسرے روز ایران سے آنے والی بجلی کی سپلائی صبح ساڑھے پانچ بجے کے قریب منقطع ہو گئی۔ کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی (کیسکو) کے مطابق ایران سے آنے والی ٹرانسمیشن لائن میں مسئلے کی وجہ سے مند گرڈ اسٹیشن کی بجلی منقطع ہوئی۔ بجلی منقطع پونے سے گوادر، کیچ سمیت مکران بھر کے علاقے متاثر ہوئے۔ بجلی کی سپلائی بالآخر شام 3 سے 4 کے درمیان بحال ہو سکی۔ مزید پڑھئے »