جیونی میں سات روز سے بجلی غائب، گوادر ڈی سی آفس کے سامنے احتجاج

جیونی کے لوگ احتجاجا گوادر ڈی سی آفس کے سامنے بیٹھے ہیں

ایڈیشنل رپورٹنگ: زریف بلوچ جیونی میں کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی نے فیول نہ ہونے کی وجہ سے سمال پاور ہاؤس کا جنریٹر بند کر دیا ہے۔ جس کی وجہ سے جیونی میں گزشتہ سات دن سے بجلی نہیں ہے۔ بجلی کی اس مسلسل لوڈ شیڈنگ کے خلاف گوادر میں ڈی سی (ڈپٹی کمشنر) آفس کے سامنے آج احتجاج کیا جا رہا ہے۔ احتجاج میں جیونی کے عوام اور سیاسی پارٹیاں شامل ہیں۔ اسسٹنٹ کمشنر نے احتجاج کرنے والے لوگوں سے مذاکرات کئے ہیں جس کے نتیجے میں انہوں نے یقین دلایا ہے کہ جیونی کے عوام کو جلد ہی بجلی ... مزید پڑھئے »

فیض محمد بلوچ: موسیقی کے ایک لیجنڈ

i125149326_5096_3

  پی ٹی وی یا آرٹس کونسل میں جب گلوکاروں کو گانے کے لئے بلایا جاتا تھا تو ہر ایک کو ریہرسل کروائی جاتی تھی مگر جب میں جاتا تو مجھے کہتے تھے کہ آپ کو ریہرسل کی ضرورت نہیں ہے. (فیض محمد بلوچ) فیض محمد بلوچ 1900 میں کسر کند میں پیدا ہوئے جو آج ایرانی صوبہ بلوچستان کا  علاقہ ہے۔ پیدائش کے چند سال بعد تک وہ وہی رہے پھروہ کام کے غرض سے مائی کلانچی، جو آج کل کراچی کے نام سے جانا جاتا ہے، وہاں منتقل ہوگئے۔ کراچی آ کر وہ کیماڑی کے علاقے میں مزدوری کرنے لگے اور ... مزید پڑھئے »

گوادر پورٹ کی کامیابی اور ماہی گیروں کے تحفظات

گوادر میں چند ماہی گیر اپنی کشتی کا ساتھ

2002 میں حکومتِ چین کی مدد سے تیار ہونے والا گوادر ڈیپ سی پورٹ یقیناً اس علاقے کی مستقبل کی معاشی ترقی میں گیٹ وے کا کردار ادا کریگا۔ گوادر اپنی جیو پولٹیکل اور جغرافیائی محل وقوع کے لحاظ سے تجارتی اور دفاعی اہمیت کا حامل ہے۔ سابق فوجی صدرجنرل پرویز مشرف نے 2007 کو گوادر پورٹ کی افتتاح کی تقریب کروائی اور 2007 میں اِسے چالیس سال کے لئے سنگاپور پورٹ اتھارٹی کو دے دیا گیا۔ اس معاہدے میں مبینہ طور پر جنرل پرویز مشرف کے صاحبزادے بلال مشرف کا بھی ہاتھ تھا۔ پورٹ کو قواعد وضوابط اور بلوچ قائدین کے تحفظات ... مزید پڑھئے »

بازیاب ہونے والے یمنی باشندے سمگلروں نے یرغمال بنائے

بازیاب ہونے والے یمنی باشندے بریفنگ کے دوران موجود ہیں

گوادر پولس کا صحافیوں کو ڈسڑکٹ ہیڈ کواٹر تھانہ میں بریفینگ کے دوران ڈی پی او پرویز عمرانی اور ایس ایچ او امام بخش بلوچ نے صحافیوں کو بتایا کہ آج صبع سویرے مخبر کے اطلاع دینے پر انہوں نے پولیس کی بھاری نفری کے ساتھ گوادر نیا آباد گل مسجد کے علاقے کو گھیرے میں ڈال کر ایک ویران کمپاونڈ پر چھاپہ مارا جہاں سے عرصہ تین سال سے بین الاقوامی اسمگلروں کی حراست میں زنجیروں میں جکڑے ہوئے چھ یمنی عرب باشندوں کو بازیاب کروایا جن میں خالد بن عبدو، فواد بن صالح، عبدو بن محمد، فارس بن یحیی ، ... مزید پڑھئے »

گوادر پولیس کی کارروائی میں6 اغوا شدہ یمنی شہری بازیاب

چھاپے کے دوران بازیاب ہونے والے یمنی شہری

7 مئی کی صبح پانچ بجے گوادرپولیس نے ایس ایچ او امام بخش کی رہنمائی میں نیا آباد کے علاقے میں چھاپہ مار کر 6 اغواشدہ یمنی شہریوں کو بازیاب کروا لیا۔ یہ چھاپہ لقمان نامی ملزم کے گھر پر مارا گیا جو کہ اس سے پہلے بھی پولیس کو بہت سے وارداتوں میں مطلوب تھا۔ ایس ایچ او امام بخش کا کہنا ہے کے ملزم کے اوپر قتل سمیت بہت سے دوسری وارداتوں کے مقدمات ہیں۔ چھاپے کو دوران ملزم لقمان کے گھر سے دس کلو چرس سمیت کڑوڑوں کی مالیت کی منشیات برآمد ہوئی۔ اس کے علاوہ ملزم کے ... مزید پڑھئے »