ضلع کونسل چئیرمین بابو گلاب کی صحافیوں کی بریفنگ

IMG_2693

ضلع کونسل چئیرمین صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے

کونسلران اور صحافی موقع پر موجود ہیں

ضلعی کونسل کے چیئرمین بابو گلاب نے اپنے آفس کا چارج سنبھالا تو انہوں نے صحافیوں کے ساتھ ساتھ اپنے علاقے کے کونسلران کوبھی مدعو کیا۔ کونسلروں نے اپنے اپنے علاقوں کے مسائل کی طرف ان کو متوجہ کیا جن میں پانی، بجلی، مہنگائی، لوڈ شیڈینگ، ضلع میں پانی کی اشد کمی، صحت، تعلیم کے مسائل ،سمندر میں غیر قانونی ٹالرینگ اور سمندی حیات کی نسل کشی شامل ہے۔

اس بریفنگ کے دوران کونسلرشربت خان بلوچ نے کہا کہ چُر کلمت تحصیل پسنی کے بجلی کے جو کھمبے گزشتہ دنوں کے بارش اور تیز ہوائوں کی وجہ سے گرے ہیں ان پولوں کو ابھی تک کیسکو پسنی نے نہ مرمت کیا ہے اور نہ ہی متبادل بندوبست کیا ہے۔ نتیجتا  پورا علاقہ اندھیرے میں ڈوب چکاہے۔ اسی طرح غیر مقامی ٹالروں کی وجہ سے ماہی گیروں کے بچے نان شبینہ کے محتاج ہو چکے ہیں، اس مسئلے پر جلد عمل درآمد نہ کی گئی تو ہم ہجرت کرنے پر مجبور ہونگی ضرورت ہے۔

ضلعی چیرمین نے کہا کہ میں نے وزیر اعلی بلوچستان ڈاکٹر مالک صاحب اور گورنر بلوچستان سے ملاقات میں اپنے علاقے کے مسائل سے انہیں آگاہ کیا ہے، میری سب سے بڑی ترجیحات میں تعلیم اور صحت ہیں۔ اس کے علاوہ جہاں جہاں بجلی کی سہولت نہیں  ہے، میں نے ان علاقوں کے لئے سولر سسٹم کے ذریعے بجلی کی سپلائی کی تجویز دی ہے ۔

IMG_2688

کونسلران اور صحافی موقع پر موجود ہیں

ضلعی چئیرمین نے مزید کہا کہ پینے کے پانی کے لئے واٹر ٹینک بنائے جائیں گے۔ اور خصوصا گوادر ضلع کے ماہی گیروں کی فلاح و بہبود کے لئے ایسے منصوبوں پر کام ہو گا جس سے انہیں غیر قانونی طور پرکام کرنے والے غیر مقامی ٹالروں سے نجات دلائی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں میں محکمہ فشریز کے وزارت اور افسران سے بھی بات کروں گا۔

انہوں نے صحافیوں کا شکریہ ادا کیا کہ وہ ہمارے ضلع کے مسائل کو اجاگر کر رہے ہیں، ہم ان کے تعاون کے بغیر اپنے مسائل کو حل نہیں کر سکیں گے، وہ بھی ہمِیں اپنے تجاویزات سے وقتا فوقتا آگاہی فرہم کریں تانکہ مسائل کی نشاندہی ہو سکے۔

About سلیمان ھاشم