لوڈ شیڈینگ کے خلاف نوجوان اتحاد کی 26 فروری کو مکمل شٹر ڈاؤن کی کال

IMG_2079

گوادر نوجوان اتحاد کے رہنما پریس کانفرنس کرتے ہوئے

 

گوادر نوجوان اتحاد کے چئیرمین علی جان بشیر، صدر سجاد بلوچ، نائب صدر شکیل کے ڈی، جنرل سیکریڑی عثمان کلمتی، پریس سیکریڑی افتخار احمد نے گوادر پریس کلب میں ایک مشترکہ پریس کانفرنس سے اپنے خطاب میں کہا کہ لوگ گوادر کو دبئی اور سنگا پور جیسے شہروں کے ساتھ جوڑتے ہیں، گوادر کی بجلی ایران سے آ رہی ہے مگر گزشتہ کئی دنوں سے ایک خاص منصوبے کے تحت طویل دورانیہ کی لوڈ شیڈینگ کروا ئی جا رہی ہے جس سے یہاں کے غریب مزدور طبقہ کو مسلسل بے روزگار کیا جا رہا ہے۔

پریس کانفرنس میں مزید کہا گیا کہ کبھی تاروں کی مرمت کا بہانا، تو کبھی گریڈ کی صفائی، کبھی خصوصی ٹیم کی آمد، تو کبھی ٹیکنیکل فالٹ کا بہانا کر کے کوڈ شیڈنگ کی جاتی ہے۔

انہوں نے اپنے پریس کانفرنس میں انکشاف کیا کہ واپڈا کے اہلکار اور افسران بغیر میٹر کے اپنے گھروں میں دو دو تین تین ائیر کنڈیشن چلاتے ہیں، جبکہ گوادر شہر کے صارفین بر وقت اپنے بجلی کے بل بھی بھرتے ہیں لیکن اس کے باوجود انہیں لوڈ شیڈینگ کا عذاب جھیلنا پڑ رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر واپڈا نے اپنے رویہ میں تبدیلی نہیں کی تو وہ 26 فروری کو واپڈا کے خلاف گوادر میں غیر معینہ مدت کے لئے مکمل شٹرڈاؤن ہڑتال کریں گے۔  

About سلیمان ھاشم