صحت

چائنہ پیس اینڈ ڈویلیپمنٹ اتھارٹی کے وفد کا دورہ گوادر

تقریب کے موقع پر وفد کے ارکان اور گوادر ضلعی انتظامیہ کے لوگ سٹیج پر موجود ہیں

30 جولائی کو چائنہ پیس اینڈ ڈویلیپمنٹ اتھارٹی (CPADA) کے ایک وفد نے گوادر کا دورہ کیا۔ دورے کے دوران وفد کے مختلف ممبران نے مقامی مسائل کے حوالے سے بات چیت کی اور اس بات کا اظہار کیا کہ چین گوادر کے مقامی مسائل حل کرنے میں دلچسپی رکھتا ہے۔ اس موقع پر گوادر ڈویلیپمنٹ اتھارٹی نے وفد کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد کیا جس میں ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر محمد جان رضا، اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر عبد الوہاب سمیت گوادر سے تعلق رکھنے والے مختلف کونسلران اور افسران نے شرکت کی۔ تقریب کے دوران  CPADA کے پاکستانی ممبر جناب درانی ... مزید پڑھئے »

ایک سالہ بچے کی موت پر والدین کا ڈاکٹروں کے خلاف پریس کانفرنس

فوت ہونے والے بچے کے والد اور ورثاء پریس کانفرنس کرتے ہوئے

28 جولائی کی شام ارشد بلوچ اور ان کے رشتہ داروں نے گوادر پریس کلب میں پریس کانفرنس کی جس میں انہوں نے الشفا پرائیویٹ کلینک کے ڈاکٹروں کو اپنے ایک سالہ بچے کی موت کا ذمہ دار ٹھہرایا۔ پریس کانفرنس میں ارشد بلوچ کا کہنا تھا، "میرا ایک سالہ بچہ نوروز بالکل صحت منت تھا۔ ڈائریا ہونے پر علاج کے لئے ہم نے سرکاری ہسپتال پر پرائیویٹ ہسپتال کو ترجیح دی۔ لیکن جب الشفا کلینک کے ڈاکٹروں نے بچے کو غلط تشخیص کے بعد غلط ڈرپ لگائی تو بچے کا پیٹ پھول گیا اور اس کی طبیعت مزید خراب ہو گئی۔" ... مزید پڑھئے »

بلوچستان نیشنل پارٹی کا وزارت صحت بلوچستان کے خلاف پریس کانفرس

بلوچستان نیشنل پارٹی کے رہنما پریس کانفرنس کرتے ہوئے

گوادر میں بی این پی کے رہنما اور کونسلر عبدالجبار بلوچ، عبدالوہاب بلوچ، نصیر نگوری، اور دیگر نے گوادر پریس کلب میں ایک پُر ہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گوادر ڈسٹرکٹ ہسپتال زبوں حالی کا شکار ہے، ہسپتال میں مریض لاوارث ہیں، کیونکہ اکثر ڈاکٹر اپنی ڈیوٹی صحیح معنوں میں ادا نہیں کرتے ہیں اور جب چھٹیوں میں جاتے ہیں تو آنے کا نام ہی نہیں لیتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ گوادر ضلعی ہسپتال میں روزانہ 250 سے زائد مریض گوادر اور اس کے مصافاتی علاقوں سے علاج کی غرض سے آتے ہیں لیکن انہیں ہسپتال ... مزید پڑھئے »

گوادر میں تھلسیمیہ کے مریضوں کے لئے نئے سامان کا افتتاح

گوادر سول ہسپتال میں ایک تھلسیمیہ کی مریض بچی

گوادر میں میونسپل کمیٹی کے چئیرمین عابد رحیم سہرابی نے یکم مارچ کو گوادر سول ہسپتال کا دورہ کیا۔ دورے کے دوران چئیرمین نے تھلسیمیہ کے مریضوں کے عیادت کی اور ان کے علاج معالجے کے لئے نئے سامان کا افتتاح کیا۔ انہوں نے صوبائی حکومت سے درخواست کی کہ تھلسیمیہ کے مریضوں کے لئےجی ڈی اے ہسپتال میں دس بیڈز پر مشتمل ایک علیحدہ سیکشن قائم کیا جائے۔ اس دوران نائب چئیرمین حاجی مولا بخش، نیشنل پارٹی کے رہنما فیض نگوری اور کچھ دوسرے رہنما ان کے ساتھ تھے۔ ہسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر فضل خالق اور لیبارٹری انچارج ... مزید پڑھئے »

ورلڈ ٹی بی ڈے پرسیمینار، مریضوں کو کوئی ریلیف نہیں

دسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال گوادر

گوادر میں ورلڈ ٹی بی ڈے کو مناتے ہوئے 27 مارچ کو سیمینار منعقد کیا گیا۔ سیمینار میں صوبائی وزیر میر رحمت اللہ، منیجر صوبائی ٹی بی کنٹرول پروگرام ڈاکٹر امین اللہ بلوچ، ڈاکٹر سعید اللہ، صوبائی کوآرڈینیٹر نیشنل پروگرام ڈاکٹر نور قاضی اور نیشنل پارٹی کے مرکزی جنرل سیکرٹری ڈاکٹر یاسین نے شرکت کی۔ اس سے پہلے بھی گوادر میں ٹی بی کے سد باب کے حوالے سے اس قسم کے سیمینار اور ورکشاپس ہو چکی ہیں۔ مگر افسوس یہ کے کہ اس سب کے باوجود ٹی بی کے مریضوں کو کسی قسم کا کوئی ریلیف نہیں ملا۔ ان ٹی ... مزید پڑھئے »